کولکتہ/15مئی(ایجنسی) لوک سبھا انتخابات 2019 کی سیاسی جنگ آخری مرحلے پر پہنچ گئی ہے. ان سب کے درمیان مغربی بنگال کے کولکتہ میں منگل کو بی جے پی صدر امت شاہ کی ریلی کے دوران ٹی ایم سی کارکنوں نے آتش زنی اور پتھر بازی کی. اس واقعہ کے بعد بی جے پی کی راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ روپا گنگولی نے چہارشنبہ کو ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) پر تنقید کی. روپا گنگولی نے کہا کہ جمہوریت میں احتجاج کی اجازت ہے، لیکن پتھر بازی کرنا
مخالفت نہیں ہوتاہے-
روپا گنگولی نے کہا کہ کوئی بھی مخالفت کر سکتا ہے لیکن، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ریلیوں کے سارے پوسٹر پھاڑ دیئے جائیں، انہوں نے کہا کہ ٹی ایم سی کے کارکن کھڑے ہوکر تقریر دے سکتے تھے لیکن پوسٹر ، بینر پھاڑنے اور پھتر پھیکنا مظاہرہ نہیں کہلاتا ہے، اسکے ساتھ ہی گنگولی نے ودیا ساگر کالج کے اندر توڑی جانے والی ایشور چندر ودیا ساگر کی مورتی توڑے جانے میں بی جے پی کارکنوں کے رول ہونے کو مسترد کیا-