نئی دہلی 9جون(یواین آئی)بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)میں حال ہی میں شامل ہوئے سابق مرکزی وزیرجیوتر ادتیہ سندھیا اور ان کی ماں محترمہ مادھوی راجے سندھیا بیمار ہیں جنہیں جنوبی دہلی کے ساکیت واقع ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسپتال میں ان کی جانچ
کی جارہی ہے۔ڈاکٹروں نے ابھی ان کی بیماری کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے۔تفصیل کا انتظار ہے۔
میڈیا رپورٹوں میں ان کے کورونا سے متاثر ہونے کی بات کہی جارہی ہے لیکن اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔مسٹر سندھیا 19جون کوہونے والے راجیہ سبھا الیکشن میں مدھیہ پردیش سے بی جے پی کے امیدوار ہیں۔