کلکتہ16ستمبر (یواین آئی)ترنمول کی رکن پارلیمنٹ و اداکارہ میمی چکرورتی کے ساتھ گزشتہ دنو ں پیش آئے جنسی ہراسانی کے واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق ممبر پارلیمنٹ و بی جے پی لیڈر انوپم ہزارہ نے مذاق آڑاتے ہوئے کہا کہ جب سوموار سے پارلیمنٹ کا سیشن شروع ہوگیا ہے تو میمی چکرورتی کلکتہ میں کیا کررہی تھیں؟
انوپم ہزارہ نے اپنے فیس بک پوسٹ
میں لکھا ہے کہ ”رلیمنٹ کا اجلاس جاری ہے، مجھے سمجھ نہیں آرہا ہے کہ ممبر پارلیمنٹ کلکتہ میں کیوں ہیں؟اور جم کیوں کررہی ہیں۔
وہ اپنے حلقے انتخاب جادو پور میں بھی نہیں جاتی ہیں تو کم سے کم پارلیمنٹ میں جاکر جادو پور کے مسائل پر آواز تو اٹھاسکتی ہیں۔
اگر یہ بھی نہیں کرسکتی ہیں تو کم از کم پارلیمنٹ میں جاکر کچھ سیلفیاں بھی لے سکتی ہیں۔