لکھنؤ:17جنوری(یواین آئی)سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے پیر کو بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)اور ان کے لیڈرو ں پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سماج وادی پارٹی اس کی الیکشن کمیشن سے تحریری شکایت درج کرائے گی پارٹی ہیڈکوارٹر پر منعقد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش نے کہا کہ’بی جے پی اور اس کے لیڈران ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی کررہے ہیں سماج وادی پارٹی اس کی الیکشن کمیشن سے
تحریری طور پر شکایت کرے گی اور انہیں توقع ہے کہ کمیشن بی جے پی کو ضابطہ اخلاق کی پابندی کرنے کی ہدایت دے گا۔
اس موقع پر انہوں نے کسانوں کے ساتھ’ان سنکلپ لیا‘ کہ وہ بھاتیہ جنتا پارٹی کو بے دخل کر کے ریاست میں کسانوں کی خیر خواہ حکومت بنانے کا کام کریں گے۔کسان لیڈر تجندر سنگھ ورک کے ساتھ گیہوں اور چاول ہاتھ میں لے کر اکھلیش نے کہا کہ تین کالے قانون کے ذریعہ کسانوں پر زیادتی کرنے والوں کو ریاست کے کسان ہرانے کا عہد کرتے ہیں۔