نئی دہلی، 16 دسمبر (یواین آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی غیر ضروری طور پر پارلیمنٹ میں سیکورٹی سے متعلق مسئلہ پر سیاست کرکے اس سنگین معاملے کو سیاسی رنگ دے رہی ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے ہفتہ کو یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں پر یس کا نفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اپوزیشن نہیں بلکہ بی جے پی ، وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر
داخلہ امت شاہ اس مدے پر سیاست کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہلی پولیس وزارت داخلہ کے ماتحت ہے اور دہلی پولیس نے عدالت میں کہا ہے کہ یہ ایک دہشت گردانہ حملہ ہے جب کہ اپوزیشن مسلسل اسے سیکورٹی میں چوک کا مد اقرار دے رہی ہے ، اس لئے اپوزیشن نہیں بلکہ بی جے پی اس پر سیاست کر رہی ہے۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ بی جے پی حکومت کا دعویٰ ہے کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت دنیا کی سب سے محفوظ عمارت ہے۔