نئی دہلی، 07 جنوری (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) انٹرنیٹ پر ٹیک فوگ ایپ کے ذریعے مخصوص فرقے ، خواتین اور بالخصوص خاتون صحافیوں کے خلاف نازیبا تبصرہ کرکے انھیں نشانہ بنا رہی ہے اور نفرت پھیلانے کا کام کر رہی ہے کانگریس کی ترجمان سپریا شرینیت کو یہاں خصوصی پریس کانفرنس میں کہا کہ اس ایپ کے ذریعے سوشل میڈیا...واٹس ایپ اور ٹویٹر وغیرہ کے ذریعے خاص فرقے کے خلاف فحش تشہیر ہوتی ہے اور خواتین اور بالخصوص خاتون
صحافیوں کی بابت قابل اعتراض تبصرہ کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ایپ پر کئی افراد تبصرہ کرتے ہیں لیکن ان کی زبان ایک ہی جیسی ہوتی ہے۔
انہوں نے مرکزی حکومت سے اس بابت چپی توڑنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ جب ایک معروف نیوز ایجنسی نےاس ایپ کے خطرناک کردار کا انکشاف کر دیا ہے تو حکومت کو سامنے آنا چاہیے۔ محترمہ شرینیت نے کہا کہ وہ جانتی ہیں کہ اس بابت حکومت کچھ نہیں کرے گی لہٰذا انہوں نے سپریم کورٹ سے اس معاملے میں از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔