نئی دہلی، 07 جنوری ( یو این آئی ) عام آدمی پارٹی (آپ ) نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی طرف سے وزیر اعلیٰ کی رہائش کے بارے میں لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی صرف جھوٹ پھیلاتی ہے۔
عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے آج کہا کہ بی جے پی کا جھوٹ آج پورے ملک کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے۔ یہ لوگ کہتے تھے کہ وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ میں سونے کے ٹوائلٹ، منی بار اور سوئمنگ پول ہے۔ ہم میڈیا کو وہاں لے گئے۔ ہمارے وزیر
سور بھ بھاردواج اور ہم دونوں وہاں گئے لیکن پولیس نے چھاؤنی بنائی اور ہمیں وہاں جانے کی اجازت نہیں دی۔ ہم نے کہا کہ وزیر اعظم کا محل دیکھتے ہیں جو 2700 کروڑ روپے میں بنایا گیا ہے، لیکن ہمیں وہاں بھی جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جوتوں کے 6700 جوڑے کے علاوہ 5000 سوٹ، 200 کروڑ روپے کے فانوس اور 300 کروڑ روپے کی قالین وزیر اعظم کی رہائش گاہ میں موجود ہیں اور وہ انہیں دکھانا نہیں چاہتے۔ وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کی چابی پی ڈبلیوڈی کے پاس ہے۔ لیکن یہاں تو وزیر اعظم ہیں۔