: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) دارالحکومت میں 63 لاکھ لوگوں کے گھروں اور دکانوں پر بلڈوزر چلانے کی تیاری کر رہی ہے، جو آزاد ہندوستان کی سب سے بڑی تباہی ہوگی پیر کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر کیجریوال نے کہا کہ پچھلے کچھ ہفتوں سے ہم دیکھ رہے ہیں کہ بی جے پی کی حکومت والی میونسپل کارپوریشن دہلی کے اندر راجدھانی میں کئی مقامات پر بلڈوزر چلا رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ اب کئی مہینوں تک بلڈوزر چلائے جائیں گے۔ وہ
کہہ رہے ہیں کہ ہم دہلی سے تمام تجاوزات ہٹانے جارہے ہیں۔ تمام ناجائز تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کو ہٹایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم خود بھی تجاوزات کے خلاف ہیں۔ ہم نہیں چاہتے کہ تجاوزات ہوں۔ ہم نہیں چاہتے کہ غیر قانونی عمارتیں بنیں لیکن اس میں دو چیزیں اہم ہیں۔ پہلی بات دہلی کو جس طرح سے پچھلے 75 سالوں میں بنایا گیا ہے وہ منصوبہ بند طریقے سے نہیں بنایا گیا ہے۔ جس طرح سے دہلی بنی ہے، دہلی کا 80 فیصد سے زیادہ حصہ تجاوزات کی زد میں آئے گا۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا اب دہلی کا 80 فیصد حصہ توڑا جائے گا؟