حیدرآباد،18 فروری(ذرائع) تلنگانہ حکومت کے ، ایس سی، ایس ٹی، او بی سی اور اقلیتی امور کے مشیر محمد علی شبیر نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ وہ جھوٹے الزامات لگا کر عوام کو گمراہ کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی فرقہ وارانہ تقسیم پیدا کرنے اور غیر مسلم او بی سی کو کانگریس حکومت کے خلاف اکسانے کے لیے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہی ہے۔
منگل کو گاندھی بھون میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شبیر علی نے
مرکزی وزراء جی کشن ریڈی، بنڈی سنجے اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر کے۔ لکشمن پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے دعوے نہ صرف حقیقتاً غلط ہیں بلکہ منافقانہ بھی ہیں کیونکہ مرکز اور کئی ریاستوں میں بی جے پی کی قیادت والی حکومتوں نے بھی مسلم کمیونٹیوں کو او بی سی کے طور پر درجہ بندی کیا ہے۔
انہوں نے بی جے پی قائدین پر تقسیم کی سیاست کرنے اور پسماندہ طبقات کو گمراہ کرنے کے لئے جان بوجھ کر تاریخی حقائق کو مسخ کرنے کا الزام لگایا۔