: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 27 جنوری (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلیٰ آتشی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہریانہ سے امونیا پر مشتمل زہریلا پانی جمنا ندی میں چھوڑ کر دہلی کے پینے کے پانی کی فراہمی میں خلل ڈالنے کی سازش کررہی ہے محترمہ
آتشی نے آج کہا کہ بی جے پی کو اسمبلی انتخابات میں تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس لیے مایوسی کی وجہ سے وہ سب سے نچلی سطح پر گرگئی ہے ہریانہ کی بی جے پی حکومت امونیا پر مشتمل زہریلا پانی جمنا ندی میں چھوڑ رہی ہے تاکہ دہلی میں پانی کی فراہمی میں خلل پڑ سکے۔