بی جے پی الیکشن جیتنے کے لئے منھ بھرائی کی سیاست کررہی ہے: اکھلیش
لکھنؤ:31دسمبر(یواین آئی)سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے منگل کو بی جے پی پر منھ بھرائی کی سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ بی جے پی ایسا صرف الیکشن جیتنے کے لئے کررہی ہے این آر سی/این پی آر/سی اے اے کی مخالفت میں پارٹی ہیڈکوارٹر سے ودھان بھون تک
پارٹی اراکین اسمبلی کی سائیکل ریلی کو ہری جھنڈی دکھانے کے بعد مسٹر یادو نے کہا کہ بی جے پی مذہب کی بنیاد پر شہریت دینا چاہتی ہے جوکہ آئین کے خلاف ہے۔
پارٹی سی اے اے،این آرسی،این پی آر کی سخت مخالف ہے اور مرکز کے ان اقدامات کے خلاف پارٹی کی مخالفت جاری رہے گی۔
سابق وزیر اعلی نے مزید کہا کہ شمال مشرق اور آسام کے شہری بھی اس قانون سے ناخوش ہیں۔