کولکتہ، 8 مئی (بھاشا) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے چہارشنبہ کو الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لوگوں کو پیسے دے کر ووٹ
خرید رہی ہے۔
ترنمول کانگریس امیدوار متالی باغ کی حمایت میں آرام باغ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بنرجی نے الزام لگایا کہ بی جے پی ووٹ خریدنے کے لیے لوگوں کو 5000، 10000 اور 15000 روپے تک دے رہی ہے۔