: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد،30جولائی(ایجنسی)بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری و کرناٹک کے انچارج پی مرلی دھر راو نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی نے کرناٹک میں اقتدار حاصل کیا ہے اور تلنگانہ میں بھی وہ اقتدار حاصل کرے گی۔انہوں نے اسمبلی میں کرناٹک کے وزیراعلی بی ایس یدی یورپا کی جانب سے اکثریت ثابت کرنے کے سلسلہ میں بی جے پی کے ریاستی ہیڈ کوارٹرس میں منعقدہ وجئے اتسو سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک اسمبلی میں وزیراعلی یدی یورپا کے کرناٹک اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ جیتنے سے جنوبی ہند میں پارٹی نے اپنی طاقت کو مستحکم کیاہے۔مسٹر راو نے
الزام لگایا کہ اگرچہ کہ اسپیکر کے آر رمیش کمار نے غیر جمہوری طریقہ کار اختیار کیا ہے، بی جے پی پُر سکون رہی،اس نے جمہوری طریقہ سے اقتدار حاصل کیا۔یہ کہتے ہوئے کہ کرناٹک میں کانگریس اور جے ڈی ایس کی اتحادی حکومت گر گئی ہے، انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کرناٹک میں اپنی معیاد مکمل کرے گی۔مسٹر راو نے دعوی کیا کہ بی جے پی کے پاس واضح اکثریت ہے اور کانگریس و جے ڈی ایس ارکان کی مدد کی اس کو ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ یدی یورپا زیرقیادت حکومت کسانوں کے مسائل کے حل اور کرناٹک ریاست کی ترقی کے لئے ضرورت اقدامات کرے گی۔