the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
کلکتہ 23مارچ (یواین آئی)مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کےلئے بی جے پی نے اپنے امیدواروں کی آخری فہرست جاری کردی ہےقیاس آرائی کے بر خلاف اس فہرست میں بالی ووڈ اسٹار متھن چکرورتی کا نام شامل نہیں ہے قیاس آرائی تھی کہ راس بہاری سے متھن چکرورتی کو ٹکٹ دیا جاسکتا ہے مگر بی جے پی نے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل سبرت سہا کو میدان میں اتارا ہے ۔جو کئی سالوں تک کشمیر کے انچارج تھے ۔بی جے پی ذرائع نے بتایا تھا کہ متھن چکرورتی کےلئے جنوبی کلکتہ کی ایک چھپوڑی جارہی ہے۔چکرورتی نے7مارچ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔
خیال رہے کہ متھن چکرورتی نے مودی کی ریلی میں کہا تھا کہ ’’میں کوئی بے ضرر پانی کا سانپ یا کوئی بے ضرر صحرا کاسانپ



نہیں ہوں۔ میں خالص کوبرا ہوں‘‘۔متھن چکرورتی کے اس ڈائیلاگ کی شدید تنقید ہوئی تھی ۔حال ہی میں انہوں نے ممبئی سے اپنا ووٹنگ کارڈ منتقل کرتے ہوئے کلکتہ میں بطور ووٹر کی فہرست میں اپنا نام شامل کیا تھا۔
متھن چکرورتی نے 30مارچ کو نندی گرام میں بی جے پی کے امیدوار شوبھندو ادھیکاری کےلئے مہم چلائیں گے۔اس روڈ شو میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ بھی موجود ہوسکتے ہیں ۔یہاں سے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی انتخاب لڑرہی ہیں ۔متھن چکرورتی ترنمول کانگریس کے راجیہ سبھا کے رکن رہ چکے ہیں ۔
دریں اثنا سابق چیف اقتصادی مشیر اشوک لہری کواس سے قبل شمالی بنگال کے علی پوردوارسے امیدوار بنایا گیا تھا۔مگران کی مخالفت ہورہی تھی اب انہیں وہاں بالور گھاٹ کے طور پر میدان میں واپس آئے ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.