نئی دہلی، 15 جنوری (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اتر پردیش قانون ساز اسمبلی کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں 113 سیٹوں کے لیے ہونے والے انتخابات کے پیش نظر ہفتہ کو 105 امیدواروں کی فہرست جاری کی۔
اتر پردیش بی جے پی کے انتخابی انچارج اور مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی یوگی
آدتیہ ناتھ گورکھپور شہر اور نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ سیراتھو سے انتخاب لڑیں گے۔
پارٹی امیدواروں کی اس پہلی فہرست میں متھرا سے ریاستی کابینہ کے وزیر شری کانت شرما، آگرہ دیہی سے سابق گورنر اور بی جے پی کی نائب صدر بے بی رانی موریہ، نوئیڈا سے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے بیٹے پنکج شرما، شاہجہاں پور سے سینئر لیڈر سریش کھنہ اور سردھنا سے سنگیت سوم جیسے سینئر لیڈر شامل ہیں۔