ممبئی، 19 اگست (یو این آئی) فلمی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کا معاملہ سپریم کورٹ کے بدھ کے روز مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) کو سونپے جانے کے بعد بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) نے مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیش مکھ سے فوری طور پر استعفی دینے کا مطالبہ کیا
ہے۔
بی جے پی کے سینئر لیڈر کریٹ سومیہ نے سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کا معاملہ سپریم کورٹ کے سی بی آئی کو سونپے جانے کے بعد کہا کہ وزیر داخلہ دیش مکھ کو اب استعفی دے دینا چاہیے۔
مسٹر سومیہ نے کہا کہ ممبئی کے پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ کو بھی استعفی دے دینا چاہیے۔