نئی دہلی، 8 اگست (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے پارٹی انچارجوں کی فہرست جاری کردی ہے بدھ کو بی جے پی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پارٹی صدر جگت پرکاش نڈا نے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان کو اتر پردیش میں 2022 کے اسمبلی انتخابات کے لیے الیکشن انچارج مقرر کیا ہے۔وہیں مرکزی وزراء انوراگ ٹھاکر ، ارجن رام میگھوال اور شوبھا کرندلاجے ، ان پورنا دیوی ، رکن
پارلیمنٹ سروج پانڈے ، رکن پارلیمنٹ وویک ٹھاکر اور ہریانہ حکومت کے سابق وزیر کیپٹن ابھیمنیو کو شریک انچارج بنایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ اتر پردیش انتخابات کے پیش نظر تنظیم کے انچارج بھی مقرر کیے گئے ہیں۔ ان میں اروند مینن ، سنجیو چورسیا ، سنجے بھاٹیا ، ستیہ کمار ، سدھیر گپتا اور سنیل اوجھا شامل ہیں۔
پنجاب کے لیے مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت کو جبکہ مرکزی وزراء ہردیپ سنگھ پوری ، میناکشی لیکھی اور رکن پارلیمنٹ ونود چاؤڑا کو شریک انچارج بنایا گیا ہے۔