the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
لکھنؤ،27 اپریل (یواین آئی) سماجوادی پارٹی (ایس پی) صدر اکھیلیش یادو نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) حکومت کا بڑبولاپن خود بڑھتے کورونا بحران کا سبب ہے۔ ریاست کے عوام علاج،دوا اور آکسیجن کےلئے در در بھٹک رہے ہیں مگر بی جےپی حکومت غلط تشہیر اور اشتہاروں کے سہارے سبھی کو بھٹکانے کا کام کررہی ہے۔
مسٹر یادو نے منگل کو جاری بیان میں کہا کہ سماجوادی بحران کے اس دور میں عوام کے ساتھ ہیں،آگے بھی رہیں گے۔ لیکن جہاں حکومت کی کمی ہوگی اسے اجاگر کرنا بھی پارٹی کا اخلاقی اور سماجی فرض ہے۔جمہوریت میں اپوزیشن پارٹی کی آرتی اتارنے کےلئے نہیں ہے۔بی جےپی نے چار سال میں



عوام کے مفاد میں ایک بھی قابل ذکر ترقیاتی کام نہیں کیا ہے۔ سیفئی سے گورکھ پور تک میڈیکل کے شعبہ میں جو بھی کام ہوئے وہ سبھی سماجوادی حکومت کے دور اقتدار میں ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ بی جےپی حکومت نے میڈیکل خدمات پر توجہ نہ دے کر انہیں برباد کیا ہے۔ انفیکشن کے دوسرے حملےکے زیادہ خطرناک ہونے کی ماہرین کی وارننگ کے باوجود حالات سنبھالنے کی کوشش نہیں کی گئی۔ گورکھپور اور رائے بریلی میں ایمس سماجوادی حکومت کی ہی دین ہے۔ بی جےپی حکومت انہیں ٹھیک سے شروع بھی نہیں کرپائی۔ بھرتی نہ ہونے سے ڈاکٹروں میں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی بھاری کمی ہے۔ بی جے پی حکومت کو اپنی کرنی پر شرم نہیں آتی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.