the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی،09 نومبر (یو این آئی) کانگریس نے منگل کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے زیرقیادت مرکزی حکومت پر ’قومی سلامتی‘ کی قربانی دینے کا الزام لگاتے ہوئے منگل کے روز کہا کہ مودی حکومت کی ’رافیل سودے‘ میں بدعنوانی، رشوت ستانی اور ملی بھگت کو دفن کرنے کے لیے ’آپریشن کور- اپ‘ ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا ہے۔
کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے یہاں دعویٰ کیا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت نے ’قومی سلامتی‘ کی قربانی دی ہے۔ ہندوستانی فضائیہ کے مفادات کو خطرے میں ڈال کر ملکی خزانے کو ہزاروں کروڑ کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا، ’پچھلے پانچ سالوں سے مشتبہ رافیل سودے کے معاملے میں ہر الزام اور ہر پہیلی کا ہر ٹکڑا مودی حکومت میں بیٹھےاقتدار کے اعلیٰ سطح تک کے لوگوں تک جاتا ہے۔
آپریشن کور- اپ میں تازہ ترین انکشافات سے رافیل گھپلے کو دفن کرنے کے



لیے مودی حکومت کے سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن- انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (سی بی آئی-ای ڈی) کے درمیان مشتبہ گٹھ جوڑ کا انکشاف ہوتاہے‘۔
رافیل سودے کی تحقیقات کا مکمل بیورا دیتے ہوئے مسٹر کھیڑا نے کہا کہ سب سے بڑا دفاعی گھپلہ ہے اور صرف ایک آزاد تفتیش سے ہی اس گھپلے کا پردہ فاش کرنے کے قابل ہے۔ کانگریس کی قیادت والی متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے)کی حکومت بین الاقوامی ٹینڈر کے بعد 526.10 کروڑ روپے میں ٹیکنالوجی کی منتقلی سمیت رافیل لڑاکا طیارہ خریدنے کے لیے بات چیت کر رہی تھی۔ مودی حکومت نے وہی رافیل جنگی طیارہ بغیر کسی ٹینڈر کے 1670 کروڑ روپے میں خریدا۔ ہندوستان کو ٹیکنالوجی کی منتقلی نہیں ہوئی۔ کل 36 رافیل طیاروں کی قیمت میں فرق تقریباً 41,205 کروڑ روپے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی دفاعی ضروریات کے حوالے سے معلومات غیر ملکیوں کو دی گئیں اور ملکی سلامتی سے کھیلواڑ کیا گیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.