the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی ، 5 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مرکزی اور اتر پردیش حکومت لکھیم پور واقعہ پر زخموں پر مرہم لگانے کے بجائے زخموں پر نمک چھڑک رہی ہے اور اسے بتانا چاہیے کہ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کو برخاست کیوں نہیں کیا گیا ہے اور واقعہ کے لیے ذمہ دار افراد کے خلاف کاروائی کس وجہ سے نہیں کی جا رہی ہے کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر قانون اشونی کمار نے منگل کو یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ لکھیم پور واقعہ کسی پارٹی سیاست کے دائرہ



کار میں نہیں ہے ، بلکہ یہ ملک کی اقدار کا سوال ہے۔ اس معاملے میں معاوضہ کی رقم سے متعلق تشہیر کو غلط قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کی زندگی کا معاوضہ نہیں دیا جا سکتا۔
انہوں نے متاثرین کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ اتر پردیش اور مرکزی حکومت لکھیم پور کھیری واقعے کے ساتھ بے حسی سے پیش آ رہی ہے۔ سیاسی جماعتوں کے لوگوں کو غمزدہ خاندانوں کے اراکین سے ملنے نہیں دیا جا رہا اور یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت طاقت کے تکبر سے بھر گئی ہے اور وہ انگریزوں کی طرح برتاؤ کر رہی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.