بھوپال،13 جنوری (یواین آئی) مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی کمل ناتھ نے ریاست میں بدھ کو منعقد ہوئے روزگار میلوں کے مسئلے پر حکومت پر جھوٹ بولنے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ پچھلے 16 برسوں سے بی جےپی حکومت روزگار کے سلسلے میں جھوٹی یقینی دہانی اور جھوٹے دعوے کرنے کا کام ہی کررہی ہے مسٹر کمل ناتھ نے آج مسلسل کئی ٹویٹ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ
پچھلے 16 برسوں سے بی جےپی حکومت روزگار کے سلسلے میں جھوٹی یقین دہانی اور جھوٹے دعوے کرنے کا کام کررہی ہے ۔ابھی بھی روزگار میلے کے نام پر روزگار کے جھوٹے دعوے کئے جارہے ہیں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ بیک لاگ کے عہدوں پر خالی عہدوں پر بھرتی کے جھوٹے وعدے بھی کئی برسوں سے کئے جارہے ہیں۔ریاست میں رجسٹرڈ بے روزگار نوجوانوں کی تعداد 34 لاکھ کے قریب پہنچ کی ہے۔