نئی دہلی، 14 جنوری (یواین آئی) کانگریس کی سینئر لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے منگل کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت غریب کے پیٹ پر لات مار رہی ہے۔
مسز
واڈرا نے ایک ٹوئٹ کرکے کہا’’سبزیاں، کھانے پینے کی چیزوں کے دام عام لوگوں کی پہنچ سے باہر ہو رہے ہیں۔
جب سبزی، تیل، دال اور آٹا مہنگا ہو جائے گا تو غریب کھائے گا کیا؟ اوپر سے مندی کی وجہ سے غریب کو کام بھی نہیں مل رہا ہے۔