نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت کے دوران خواتین پر مظالم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) خواتین کے خلاف جرائم کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔
مہیلا کا نگریس کی صدر الکالا مبانے
جمعرات کو یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ایک پر یس کا نفرنس میں کہا کہ خواتین کے خلاف جرائم کے حوالے سے مرکزی حکومت سے سوالات پوچھے گئے تھے اور توقع تھی کہ خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزیر اسمرتی ایرانی سوالات کا جواب دیں گی، لیکن وہ جواب دینے سے گریز کرتی رہیں۔