حیدرآباد17نومبر(یواین آئی)حال ہی میں منعقدہ دوباک حلقہ کے ضمنی انتخاب میں کامیابی سے حوصلہ پاکر تلنگانہ بی جے پی،گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)کے انتخابات میں کامیابی کے لئے پُرعزم ہے جس کا
اعلامیہ آج ریاستی الیکشن کمیشن نے جاری کیا ہے۔
بی جے پی یکم دسمبر کو ہونے والے ان انتخابات میں کامیابی کے سلسلہ کو جاری رکھناچاہتی ہے۔
دوباک کے انتخابات میں تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کو شکست اٹھانی پڑی تھی۔