لکھنؤ:08فروری(یواین آئی)مغربی بنگال کی وزیر اعلی و ترنمول کانگریس(ٹی ایم سی) صدر ممتا بنرجی نے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) پر عوام سے جھوٹے وعدے کرنے کا الزام لگاتے ہوئے منگل کو کہا کہ کورونا وبا میں لاتعداد مہلوکین کو آخری رسوم کی ادائیگی کے لئے جس پارٹی کی حکومت لکڑی تک دستیاب نہ کراپائی ہو اسے پہلے ملک سے معافی مانگنی چاہئے پھر عوام سے ووٹ مانگنے کا اسے اخلاقی حق ملے سکے گا۔
محترمہ بنرنی جے یہاں سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو کے ساتھ جوائنٹ پریس کانفرنس میں بی جے پی پر تلخ تبصرے کئے۔ انہوں نے اترپردیش کے اسمبلی انتخابات میں ایس پی کو ٹی
ایم سی کی حمایت دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا’ میں اترپردیش کی عوام سے ہی اپیل کرنے آئی ہوں کہ آپ سب متحد ہوکر بی جے پی کو شکست فاش سے دوچار کریں اور ایس پی کو کامیاب بنائیں۔
انہوں نے اترپردیش کے اسمبلی انتخابات کو ملک کو بچانے والا الیکشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو بچانے کے لئے یہ الیکشن سبھی کے لئے بہت اہم ہے۔ اس لئے ٹی ایم سی نے اترپردیش میں الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے اس الیکشن کی اہمت کو بتاتے ہوئے کہا’ ہماری پارٹی گوا میں الیکشن لڑرہی ہے لیکن میں گوا نہیں گئی۔ مگر میں اترپردیش آئی ہوں کیونکہ اترپردیش کی لڑائی ملک کی عزت کو بچانے کی لڑائی ہے۔