نئی دہلی، 27 مارچ (یو این آئی) دہلی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر آتشی نے کہا ہے کہ دہلی میں بڑھتے جرائم کو روکنے میں ناکامی کی وجہ سے بی جے پی اسمبلی میں اس مسئلہ پر بحث نہیں کرنا چاہتی آج اسمبلی کے اسپیکر وجیندر گپتا کو لکھے گئے خط میں محترمہ آتشی نے کہا کہ اسمبلی اجلاس میں قاعدہ 280 کے تحت خصوصی ذکر کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔
عام آدمی پارٹی کے بہت
سے ایم ایل ایز نے اپنے علاقوں میں بڑھتے ہوئے جرائم کے معاملے پر خصوصی ذکر کے لیے اسمبلی کے دفتر میں درخواستیں جمع کرائی تھیں، لیکن بدھ کی شام دیر گئے مجھے اسمبلی سیکرٹریٹ سے فون آیا اور مجھے بتایا گیا کہ اسپیکر نے پانچ ایم ایل ایز کے خصوصی ذکر کو مسترد کر دیا ہے کیونکہ وہ بڑھتے ہوئے جرائم کے معاملے پر ہیں اور امن وامان 'دہلی اسمبلی کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا ہے۔