the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 26 مارچ (یون آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کورونا وائرس کے بحران کے پیش نظر 21 دن کے ملک بھر میں لاك ڈاؤن کی وجہ سے غریبوں کو پیش آنے والی پریشانیوں کو دور کرنے کے لئے مرکزی حکومت کی جانب سے اعلان کئے گئے ایک لاکھ 70 ہزار کروڑ روپے کے پیکیج کا آج خیر مقدم کیا اور اس کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے تئیں اظہار تشکر کیا۔
بی جے پی صدر جگت پرکاش نڈا نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ مسٹر مودی نے کورونا وائرس کے انفیکشن سے متاثر ہم وطنوں کے لئے بحران کی اس گھڑی میں ملک کے غریب لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے بڑی راحت کا اعلانات کیا ہے۔ اس سے کروڑوں لوگوں کو بہت بڑی راحت ملے گی۔
مسٹر نڈا نے کہا کہ وزیر اعظم مسلسل اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں عالمی آفت کے ان نازک حالات میں ملک کا کوئی بھی غریب بھوکا نہ سوئے۔ اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے، کم ہے۔ انہوں نے کہا، ’’میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ہر کارکن کی جانب سے ملک کے غریبوں، کسانوں، خواتین، نوجوانوں، بزرگوں اور منظم



سیکٹر کی مدد کے واسطے بحران کی گھڑی میں کئے گئے اتنے اہم فیصلے اور ریلیف پیکیج کے لئے وزیر اعظم مودی کا تیہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں‘‘۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے وزیراعظم کی غریبوں کی بہبود اسکیم کے تحت 1.70 لاکھ کروڑ روپے کے امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبہ کو بنیادی طور پر دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلا، پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا کے تحت 80 کروڑ غریب لوگوں کا احاطہ کیا جائے گا۔ ان کے کھانے کا انتظام کیا جائے گا اور دوسرا، براہ راست منتقلی یعنی ڈی بی ٹيی کے ذریعے آٹھ حصوں میں کسان، منریگا، غریب بیوہ-پیشنرس-معذور، جن دھن یوجنا، اجولا یوجنا، خواتین خود ممد گروپ، منظم شعبے کے کارکنوں کے بھوشیہ ندھی کھاتوں، تعمیراتی سیکٹر کے مزدوروں کو مالی مدد دی جائے گی۔
بی جے پی صدر نے کہا کہ بحران کی اس گھڑی میں اپنا سب کچھ چھوڑ کر دل و جان سے انسانیت کی خدمت میں مصروف ڈاکٹر، نرس، آشا معاون اور دیگر طبی اسٹاف کے لئے 50 لاکھ روپے کے میڈیکل انشورنس کا اعلان کیا ہے جس سے تقریباً 20 لاکھ لوگ مستفید ہوں گے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.