: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سری نگر، 5 اگست (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے جموں و کشمیر یونٹ نے ہفتے کے روز دفعہ 370 کی تنسیخ کی چوتھی برسی کی مناسبت سے یہاں ایک عوامی تقریب کا اہتمام کیا۔ بی جے پی کے ایک ترجمان کے مطابق اس تقریب میں بی جے پی کے سرکردہ لیڈروں کے علاوہ لوگوں کی اچھی تعداد نے حصہ لیا۔ اس موقع پر بی جے پی لیڈر اور جموں و
کشمیر وقف بورڈ کی چیئر پرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں دفعہ 370 ہٹ گیا ہے تاہم عدالت عظمیٰ میں اس پر سماعت چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا: 'آج کشمیر کے لوگ خوش ہیں اور اس دفعہ کے بٹنے کے بعد ہمیں لگ رہا کہ ہمیں حقیقی آزادی ملی ہے۔ ان کا کہنا تھا: ' اس سے پہلے یہاں خون خرابہ تھا اور یہاں چین تھانہ سکون تھا۔