حیدرآباد5جنوری(یواین آئی) گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)انتخابات کے نتائج پر گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بی جے پی کے نومنتخب کارپوریٹرس نے تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے کیمپ آفس پرگتی
بھون کے محاصرہ کی کوشش کی۔
قبل ازیں شہر حیدرآباد کے ہوٹل ہریتا پلازہ میں بی جے پی کے نومنتخب کارپوریٹرس کا اجلاس منعقد ہوا۔
بعدازاں ان کارپوریٹرس نے پرگتی بھون کا محاصرہ کرنے کی کوشش کی تاہم چوکس پولیس نے ان کو حراست میں لے لیا۔