حیدرآباد22فروری(یواین آئی)بی جے پی کارپوریٹرس نے حیدرآبادمیں محکمہ آبرسانی کے دفتر کے سامنے دھرنا دیااور حکومت سے مطالبہ کیاکہ ریاستی وزیر بلدی نظم ونسق تارک راما راو کے وعدہ کے مطابق واٹرورکس ڈپارٹمنٹ کے
لئے 500کروڑروپئے الاٹ کئے جائیں۔
بی جے پی نے اس مسئلہ پر محکمہ آبرسانی کے منیجنگ ڈائرکٹرسے بات چیت کے لئے کارپوریٹرس کو بھیجا۔
اس مسئلہ پر بی جے پی کے کارپوریٹرس کی دفتر کے باہر پولیس سے بحث وتکرارہوگئی۔