نئی دہلی/17اگست(ایجنسی) سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کا جمعرات کو 93 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ، انکے اس انتقال پر انہیں ملک اور بیرون ملک میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا، اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن میں انہیں خراج عقیدت کے پروگرام میں ایک تنازعہ ہوگیا.
اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن میں جمعہ کو سابق وزیراعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا پروگرام منعقد کیا گیا، اس پروگرام
میں ایک کارپوریٹر عبدالمتین نے مخالفت کی، اسکے بعد بی جے پی کے کارپوریٹرس نے پٹائی کردی.
متین کی پٹائی ایوان میں ہی کی گئی، ایوان میں بی جے پی کارپوریٹرس نے ایک اکیلے شخص کو پٹتے رہے، یہاں تک کہ خاتون کارپوریٹر نے بھی انہیں تھپڑ مار دیے، بی جے پی کے سبھی ممبر نے انہیں گھیر کر بری طرح پٹائی شروع کردی، بعد ازاں انہیں کسی طرح ایوان سے باہر نکالا گیا.
اس حملے میں زخمی ہوئے متین کو ہسپتال میں شریک کرایا گیا، اسکے بعد انہیں اپنا بیان ایک ویڈیو کے ذریعہ کیا، اس میں وہ کہتے ہوئے سنے جارہا ہے کہ انہیں اس تجویز کی مخالفت کی تھی.