حیدرآباد21مارچ (یواین آئی)تلنگانہ کے نظام آباد ضلع کے بودھن ٹاون میں اضطراب آمیز سکون پایاجاتا ہے جہاں کے امبیڈکر چوراہے پر راتوں رات شیواجی کے مجسمہ کو نصب کرنے کا واقعہ پیش آیا
تھا۔
اس واقعہ کے بعد دوطبقات کے عوام نے اس مجسمہ کی مخالفت اور حمایت میں شدید احتجاج کیاتھا۔
ان گروپس کو منتشرکرنے کے لئے پولیس نے لاٹھی چارج کیا تھا اور آنسو گیس کے شل برسائے تھے۔