the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
کلکتہ 15ستمبر (یواین آئی) الیکشن کمیشن نے بھوانی پور بی جے پی امیدوار پرینکا تبریوال کوضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا ہے پرینکا تبریوال کی نامزدگی جمع کرانے کے بعد کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے باوجود بڑی تعداد میں حامیوں کی بھیڑ جمع کی تھی اس معاملے میں ترنمول کانگریس نے کمیشن میں شکایت درج کرائی تھی۔ کلکتہ پولس نے بھی پرینکا کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت کی تھی ۔جب کہ پرینکا نے کہا تھا کہ جان بوجھ کر جھوٹے الزامات لگائے جارہے ہیں تاکہ انتخابی مہم متاثر ہو بھوانی پور اسمبلی حلقے سے بی جے پی امیدوار پرینکا تبریوال نے 13 ستمبر پیر کو علی پور میں سروے بلڈنگ میں اپنا پرچہ نامزدگی جمع کرایاتھا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پرینکا تبریوال کو لکھے گئے ایک خط میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ نامزدگی جمع کرانے سے پہلے شمبھوناتھ پنڈت اسٹریٹ پر بی جے پی امیدوار کی حمایت میں ایک غیر



قانونی ریلی نکالی گئی جس میں کم از کم 500 افراد موجو تھے ۔اس کے علاوہ بڑی تعداد میں بائک اور کاریں وہاں بھی کھڑی ہوئی تھیں۔دھنوچی رقص کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ بی جے پی امیدواروں نے بھی ریلی میں حصہ لیا تھا
جب کہ ایس ایس کے ایم ہسپتال اور شمبھوناتھ پنڈت ہسپتال سے مریضوں کو لے جانے والی ایمبولینسیں سڑک سے گزرتی ہیں ، پولیس نے بھیڑ کو سڑک سے ہٹانے کی درخواست کی تھی ۔ کمیشن کے خط میں کہا گیا ہے کہ شوبھندو ادھیکاری بھی اس وقت موقع پر موجود تھے۔ مبینہ طور پر پولس کے ذریعہ بار بار درخواست کرنے کے باوجود سڑک کو سے بھیڑ ختم نہیں ہوئی۔
بھوانی پور اسمبلی حلقے کے ریٹرننگ افسر کے خط میں الزام لگایا گیا ہے کہ پرینکا تبریوال نامزد گی کے دورانبی جے پی کے کئی لیڈران موجود تھے۔ان کے ساتھ بڑی تعداد میں سیکورٹی اہلکار اور گاڑیاں تھیں۔ مبینہ طور پر ، کمیشن کے کسی بھی رہنما خطوط پر عمل نہیں کیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.