the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 28 اکتوبر (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے کہا کہ ج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نوبی اور مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن کے کالے کارناموں کو چھپانے کے لیے ایوان کی کارروائی کو ریکارڈ کرنے یا چلانے پر پابندی لگا دی ہے۔
اے اے پی کے چیف ترجمان اور گریٹر کیلاش سے ایم ایل اے سوربھ بھاردواج نے جمعرات کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا، ’میں یہ جان کر بہت حیران ہوں کہ کارپوریشن نے تغلقی فرمان جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اب کوئی صحافی جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کی میٹنگ کی کارروائی کو ریکارڈ نہیں کر سکے گا۔ کوئی صحافی اس کی لائیو ویڈیو نہیں چلا سکتا۔ انہوں



نے کہا کہ مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن کی طرف سے بھی اسی طرح کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے کہ کوئی صحافی ایوان کی کارروائی کو ریکارڈ یا لائیو نہیں کر سکتا‘۔
انہوں نے کہا کہ چاہے وہ لوک سبھا ہو، چاہے وہ اسمبلی ہو، ان کی کارروائی ہم سب جانتے ہیں کہ اسے لائیو دکھایا جاتا ہے۔ لائیو کرنے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ایوان میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ عوام کے منتخب کردہ نمائندوں کی کارروائی ہے اور عوام کے منتخب نمائندوں کی طرف سے کون کون سے مسائل اٹھائے جا رہے ہیں، کن مسائل کو اٹھا رہے ہیں ، کن پر بحث کر رہے ہیں، کیا ترقیاتی منصوبوں پر بحث ہو رہی ہے، ان کے نمائندے اس پر کیا کہہ رہے ہیں، عوام یہ سب کچھ جاننا چاہتے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.