گوہاٹی، 28 دسمبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) آسام کی تاریخ اور یہاں کی زبان اور ثقافت پر حملہ کرنا چاہتے ہیں لیکن کانگریس اس اس کی اجازت نہیں دے گی۔
مسٹر گاندھی نے کانگریس کے 135 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ہفتہ کے روز یہاں منعقد
جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس اپنا ایجنڈا آسام پر مسلط کرنا چاہتی ہیں اور یہاں کی تاریخ، زبان اور ثقافت پر حملہ کرنا چاہتی ہیں لیکن کانگریس انہیں ایسا نہیں کرنے دے گی۔
انہوں نے کہا کہ ’’بی جے پی اور آر ایس ایس کو اچھی طرح سے سمجھ لینا چاہئے کہ آسام کو ناگپور نہیں چلائے گا، آر ایس ایس کے لوگ نہیں چلائیں گے۔