: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 11 مئی (ذرائع) بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کے سربراہ اور اڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک نے آج کہا کہ ان کی پارٹی اپوزیشن جماعتوں کی اتحاد مہم میں شامل نہیں ہے۔ بی جے پی کسی کے ساتھ اتحاد کے بغیر اکیلے لوک سبھا الیکشن لڑے گی۔ نوین پٹنائک نے آج 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں کسی کے ساتھ اتحاد کرنے سے انکار
کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اکیلے الیکشن لڑیں گے۔ نوین پٹنائک اپوزیشن جماعتوں کی اتحاد مہم میں شامل نہیں ہیں۔ بی جے ڈی لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات میں تنہا مقابلہ کرے گی۔ پٹنائک نے جگناتھ پوری میں نئے ہوائی اڈے کے سلسلے میں پی ایم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ اس دورے میں ان کا کسی اور سیاسی جماعت سے ملاقات کا ارادہ نہیں ہے۔