حیدرآباد3جون(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیر فائنانس ہریش راو کی سالگرہ پر اہم شخصیات نے ان کو مبارکباد پیش کی۔
حکمران جماعت ٹی آرایس کے رکن پارلیمنٹ سنتوش کمار،سابق رکن پارلیمنٹ کے کویتا،وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے
تارک راما راو نے بھی ان کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔
ساتھ ہی حکمران جماعت ٹی آرایس کے ارکان اسمبلی،ارکان پارلیمنٹ، ارکان کونسل،مقامی عوامی نمائندوں،ٹی آرایس کے سرکردہ لیڈروں اور دیگر نے بھی ان کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔