the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد، 8 جولائی (اعتماد) تلنگانہ اور آندھراپردیش میں سابق چیف منسٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی یوم پیدائش کی تقریب منعقد ہوئی۔ تلنگانہ میں چیف منسٹر و صدر پی سی سی ریونت ریڈی نے پارٹی کے دفتر گاندھی بھون میں خون کا عطیہ پروگرام کا افتتاح کیا۔اور دیگر تقریب میں شرکت کرتے ہوئے آنجہانی چیف منسٹر کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر تلنگانہ کانگریس کی انچارج دیپا داس منشی اور ریاستی وزرا کے علاوہ کانگریس قائدین موجود تھے اُدھر آندھرا پردیش میں سابق چیف منسٹر اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے صدر وائی



ایس جگن موہن ریڈی نے ضلع کڑپہ کے ایڈوپُلاپایہ میں اپنے والد و متحدہ آندھراپردیش کے سابق  چیف منسٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی 75 ویں یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ جگن موہن ریڈی کے ساتھ آنجہانی وائی ایس راج شیکھرریڈی کو خراج عقیدت پیش کرنے والوں میں ان کی والدہ وائی ایس وجئے اماں،جگن کی بیوی وائی ایس بھارتی اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ تھے۔ اس پروگرام میں راج شیکھرریڈی کے حامیوں،پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ،ارکان اسمبلی، ارکان کونسل، سابق وزراء، سابق ارکان اسمبلی، مقامی لیڈروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.