شردپوار کی یومِ پیدائش کے موقع پر ۱کروڑ ۰۸لاکھ روپئے کسانوں کے لئے جمع کیا گیا
ممبئی12دسمبر(یواین آئی) اپنی وابستگی قطار میں کھڑے آخری شخص اورنوجوان طبقے سے ہے۔ اس لئے ہمیں ان کے لئے کام کرنا چاہئے یہ باتیں آج یہاں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے قومی سربراہ شردپوار نے اپنی یومِ پیدائش کے موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہیں راشٹروادی کانگریس پارٹی کی جانب سے شردپوار کی یومِ پیدائش کسانوں کی فلاح وبہبود کے لئے مختص دن کے طور پر منایا گیا، جس کے تحت پارٹی کی جانب سے مختلف طرح کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر
ایک کروڑ 80لاکھ روپئے کا فنڈ راشٹروادی کانگریس ویلفیئرٹرسٹ میں کسانوں کی فلاح وبہبود کے لئے جمع کیا گیا۔
اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے شردپوارنے کہا کہ" مجھے اپنی یومِ پیدائش یادنہیں رہتی ہے، لیکن اپنی والدہ کی یومِ پیدائش یاد رہتی ہے۔ میری اہلیہ کی یومِ پیدائش13دسمبر ہے، شہنشاہ جذبات دلیپ کمار جو میرے قریبی دوست بھی ہیں، ان کی یومِ پیدائش ۱۱دسمبر ہے۔ شردپوار نے کہا کہ میری والدہ نے نہایت مشقت کے ساتھ مجھے تعلیم دلائی۔ 1936میں لوکل بورڈ میں ان کا انتخاب ہوا اور انہوں نے خواتین کی فلاح وبہبود کے لئے کام کیا نیز لڑکیوں کی تعلیم پر ان کا اصرار تھا۔