کوٹا، 25 نومبر (یو این آئی) لوک سبھا کے اسپیکر اوم بر لانے ہفتہ کے روز کوٹا میں اسمبلی کے عام انتخابات میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
مسٹر اوم بر لانے اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد لوگوں سے ووٹنگ میں بڑھ
چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ رائے دہندگان کی ووٹنگ میں بھر پور شرکت سے جمہوریت مضبوط ہوئی ہے۔ ووٹنگ کو جمہوریت کا بڑا تہوار قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ووٹروں میں کافی جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔