جے پور، 19 مارچ (یو این آئی) لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے حساسیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمعہ کی دیر رات ضلع کوٹہ کے کنہاڑی میں تین نوجوانوں کے نہر میں ڈوبنے کی اطلاع پر موقع پر پہنچ کر نوجوانوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔
اور کہا کہ رات گئے تک موقع پر کسی افسران کا نہ پہنچنا انتہائی تشویشناک ہے۔
مسٹر برلا نے سوشل میڈیا کے ذریعہ بتایا کہ کوٹہ کے کنہاڑی میں تین نوجوانوں کے نہر میں ڈوبنے کی اطلاع دیر رات 12.30
بجے موقع پر پہنچے اور نوجوانوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ دوپہر 3.30 بجے پیش آیا لیکن رات گئے تک انتظامیہ کا کوئی اعلیٰ اہلکار موقع پر نہیں پہنچا جو کہ تشویشناک ہے۔ ایسے واقعات میں حساسیت سے کام لیاجانا چاہیے۔
انہوں نے کہا’’خاندانوں کو یقین دلایا کہ میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔ ریاستی حکومت اور ضلع انتظامیہ سے فوری کارروائی کے لیے کہا ہے۔ نوجوانوں کا سراغ لگانے کی تمام کوششیں کی جائیں گی‘‘۔