نئی دہلی، 25 دسمبر (یو این آئی) لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج پنڈت مدن موہن مالویہ اور سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے یوم پیدائش پر ایوان دستور کے سنٹرل ہال میں ان کی تصاویر پرگلہائے عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر صحت اور خاندانی بہبود اور کیمیکل و کھاد کے مرکزی وزیر جگت پر کاش نڈا، مرکزی کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل، ریلوے،
اطلاعات و نشریات اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو، ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر بھوپیندر ریادو، پارلیمانی امور اور اقلیتی امور کے مرکزی وزیر کرن جیجو ، راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکار جن کھڑگے ، ممبران پارلیمنٹ اور سابق ممبران پارلیمنٹ نے بھی پنڈت مالویہ اور مسٹر واجپئی کو خراج عقیدت پیش کیا۔