نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کی قیادت میں ایک ہندوستانی پارلیمانی وفد 19-21 اپریل کو ویتنام کا دورہ کرے گا جس میں ارکان پارلیمنٹ سی پی جوشی، ریتی پاٹھک، راہل رمیش شیوالے، رجنی پاٹل، ہرناتھ سنگھ یادو، متیش رمیش بھائی پٹیل، لوک سبھا کےجنرل سکریٹری اتپل کمار سنگھ شامل ہیں۔
مسٹر برلا ویتنام کے اپنے تین روزہ دورے کے دوران قومی اسمبلی کے صدر وو اونگدنہہ ہیو اور ویتنام کے صدر گوئین جوآن فُک سے ملاقات کریں
گے۔ مسٹر برلا ہو چی منہ کی سمادھی پر بھی خراج عقیدت پیش کریں گے اور ہو چی منہ سٹی کے پارٹی سکریٹری نگوین وان نین سے ملاقات کریں گے۔ وہ 21 اپریل کو ہو چی منہ شہر میں ایک کمیونٹی بزنس ایونٹ میں بھی شرکت کریں گے۔
لوک سبھا کے اسپیکر کی قیادت میں ہندوستانی پارلیمانی وفد 22 اپریل کو کمبوڈیا کے لیے روانہ ہوگا۔ وفد میں ممبران پارلیمنٹ رونیت سنگھ، سروج پانڈے، لاکیٹ چٹرجی ، شرمستھا کماری سیٹھی، ڈاکٹر شانتنو سین اور مسٹر اتپل کمار سنگھ شامل ہوں گے۔