نیلور، 16 فروری (ذرائع) آندھرا پردیش کے نیلور ضلع میں گزشتہ دنوں دو گاؤں میں کئی مرغیوں کی موت کے بعد برڈ فلو پھیلنے کی تصدیق ہوئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ مردہ مرغیوں کے نمونے بھوپال کی لیبارٹری میں بھیجے گئے، جہاں
ٹیسٹ کے نتائج نے ایویئن انفلوئنزا وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی۔
ضلع کلکٹر ہری نارائن نے محکمہ مویشی پالن کے عہدیداروں کے ساتھ ہنگامی میٹنگ طلب کی اور انہیں بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔