حیدرآباد، 16 مئی (یو این آئی) حیدرآباد کی دوا ساز کمپنی بائیولوجیکل ای لمیٹڈ (بی ای) نے پیر کو اپنی اینٹی کورونا وائرس ویکسین کاربو ویکس آر کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا۔
کمپنی نے کہا کہ اس ویکسین کی ایک خوراک کی قیمت اب نجی
ویکسینیشن مراکز کے لیے براہ راست 850 روپے سے کم کرکے 250 روپے (جی ایس ٹی سمیت) کر دی گئی ہے۔
کمپنی نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ آخری صارفین کے لیے ویکسین کی قیمت 400 روپے فی خوراک رکھی گئی ہے، جس میں ٹیکس اور انتظامی اخراجات شامل ہوں گے۔