نئی دہلی، 13ستمبر (یو این آئی) دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے کہاکہ ویپ کاس کی رپورٹ میں صاف صاف لکھا ہے کہ پرالی کا بایوڈی۔کمپوزر حل ہے اور اس کے استعمال سے کسان بھی بہت خوش ہیں۔
مسٹر کیجریوال نے آج نامہ نگاروں سے کہا کہ دہلی حکومت کی طرف سے پرالی کے حل کے لے دی گئی بایو ڈی کمپوزر چھڑکا و تکنیک کی مرکزی حکومت کی ایجنسی ویپ کاس نے بھی پسند کیا ہے۔ ویپ کاس کو بایو ڈی۔کمپوزر کے اثرات پر تحقیق کرنے کی ذمہ داری دی گئی
تھی۔ انہوں نے کہاکہ ویپ کاس کی رپورٹ میں صاف طورپر لکھا ہے کہ پرالی کا بایو ڈی۔کمپوزر حل ہے اور اس کے استعمال سے کسان بھی بہت خوش ہیں۔ ویپ کاس نے چار اضلاع کے 15گاووں میں جاکر 79کسانوں سے بات چیت کی۔ 90فیصد کسانوں نے اعترا ف کیا کہ بایو ڈی۔کمپوزر سے 15-20دنوں میں پرالی گل گئی۔ مٹی میں آرگنک کاربن کی مقدار 42اور نائٹروجن کی مقدار 24فیصد بڑھ گئی۔ اسی طرح بیکٹیریا سات گنا، گیہوں کے انکور میں 17-20فیصد اور پیداوار میں آٹھ فیصد کا اضافہ ہواہے۔