نئی دہلی، 06 جنوری (یو این آئی) سپریم کورٹ 2002 کے گجرات فسادات کے دوران بلقیس بانو کی اجتماعی عصمت دری اور اس کے کنبہ کے کئی افراد کے قتل کے معاملے میں 11 قصور واروں کی قبل از وقت رہائی کے جواز کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر پیر کو اپنا فیصلہ سنائے گی۔
جسٹس بی وی ناگرتن اور جسٹس اجل
بھوئیاں کی پنچ نے 12 اکتوبر 2023 کو بلقیس کی درخواست اور دیگر کی درخواستوں کی سماعت مکمل کرنے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
سپریم کورٹ نے سماعت کے دوران کہا تھا کہ جرم خوفناک'۔ کے دوران کہا تھا کہ جرم خوفناک' ہے ، لیکن وہ جذبات میں نہیں آئے گی اور صرف قانون کی بنیاد پر ہی کیس کا فیصلہ کرے گا۔