the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 12 دسمبر (یو این آئی ) لوک سبھا نے منگل کو جموں و کشمیر اسمبلی میں خواتین کو دو تہائی ریزرویشن دینے والے بل کو صوتی ووٹ سے منظور کر
لیا۔ وزیر مملکت برائے داخلہ نتیا نند رائے نے جموں و کشمیر تنظیم نو ( دوسری ترمیم) بل 2023 اور یونین ٹیریٹری ایڈ منسٹریشن (ترمیمی) بل 2023 پر بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کے ساتھ صدیوں سے نا انصافی ہوتی رہی ہے لیکن وزیر اعظم کی قیادت میں وزیر نریندر مودی کی حکومت میں خواتین کو مسلسل عزت مل رہی ہے۔ اسی سلسلے میں یہ بل جموں و کشمیر کی خواتین کو عزت دینے کے لیے لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں خواتین کو ریزرویشن دینے کے لیے یہ بل لانا ضروری تھا اور اسی مقصد



کے لیے حکومت یہ بل پارلیمنٹ میں لائی ہے۔ اس بل کا مقصد جموں و کشمیر اسمبلی میں خواتین کو دو تہائی ریزرویشن دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد جموں و کشمیر کی صور تحال میں بڑے پیمانے پر بہتری آئی ہے اور خواتین کو بااختیار بنانے کو فروغ ملا ہے۔ مسٹر رائے نے کہا، اپوزیشن لیڈر پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر - پی او کے کے حوالے سے حکومت پر الزام لگارہے تھے کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک بار بھی یہ نہیں کہا کہ پی او کے ہمارا ہے لیکن سچ یہ ہے کہ مسٹر شاہ اس بارے میں بارہا کہہ چکے ہیں کہ پی او کے ہمارا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت جو بھی کہتی ہے وہ جذبات اور منطق کی بنیاد پر کہتی ہے اور خواتین کے احترام کے لیے کام کرتی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.