نئی دہلی، 26نومبر (یو این آئی)ملک کے چار لاکھ 81ہزار خواجہ سراوں کو سماج کے اصل دھارے میں شامل کرنے والے بل کو آج پارلیمنٹ نے منظوری دے دی۔
راجیہ سبھا نے ایک گھنٹے تک چلنے
والی بحث کے بعد اس بل کو صوتی ووٹوں سے منظور کرلیا۔
جبکہ راجیہ سبھا کی مشترکہ سلیکٹ کمیٹی کے پاس بھیجنے کے ڈی ایم کے کی تروچی شیوا کی تجویز کو ایوان نے 55 کے مقابلے 74 ووٹوں سے مسترد کردیا۔