نئی دہلی‘24 اپریل (ایجنسی)گجرات فسادات کے دوران اجتماعی عصمت دری کا شکار ہوئی بلقیس بانو نے بدھ کو کہا کہ اسے جو پچاس لاکھ روپے کا معاوضہ ملا ہے اس کا ایک حصہ وہ فرقہ وارانہ تشدد کا شکار خواتین کو انصاف دلانے اور ان کے بچوں کی تعلیم
کے لئے وقف کریں گی۔
بلقیس بانو نے یہاں کھچا کھچ بھرے پریس کانفرنس میں عدالت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسے عدلیہ پر شروع سے ہی بھروسہ تھا۔ انصاف پانے میں سترہ برس لگے لیکن انہوں نے اپنے ضمیر ‘ آئین اور عدلیہ پر بھروسہ رکھا۔